Breaking News
Home / اہم خبریں / پاکستان کی بھارت کو موثر جواب دینے کی حکمت عملی تیار

پاکستان کی بھارت کو موثر جواب دینے کی حکمت عملی تیار

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے اجلاس میں بھارتی شرانگیزیوں کا موثر جواب دینے کی حکمت عملی تیار کرلی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت این ایس سی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی ملٹری آپریشنز نے موجودہ صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت اور کلسٹر بموں کے استعمال کے معاملے کا نوٹس لے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنانے کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے اجلاس میں بھارت کی شر انگیزیوں کا موثر جواب دینے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

About clicknewslive

Check Also

شاہد خاقان عباسی کو پرول پر رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پرول پر رہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں