Home / ہمارا شہر / اسلام آباد / شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری اگلے ہفتے سے پیسے دینا شروع کر دیں گے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری اگلے ہفتے سے پیسے دینا شروع کر دیں گے۔

اسلام آباد ۔کلک نیوز سے
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید جو اپنے چٹکلوں اور حِس مزاح کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً سیاسی حوالوں سے بھی اہم پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں۔ ان کی جانب سے ایک اور پیش گوئی سامنے آ گئی ہے۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری اگلے ہفتے سے پیسے دینا شروع کر دیں گے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ آئندہ تین چار ماہ میں آصف علی زرداری کے تمام کیسز پلی بارگین کے نتیجے میں ختم ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ آصف علی زرداری اپنے دوستوں کے ساتھ مِل کر کھاتا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وہ لوگ جو ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کر رہے ہیں، آصف علی زرداری اُن سے کہتے پھرتے ہیں کہ یہ طبی نظریہ ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی بیمار ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

ق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق رپورٹ کے بعد انتہائی ضروری تھا کہ فوری طور پر پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھایا جاتا اور سابق صدر کے معالجین کو ان تک رسائی دی جاتی مگر کئی ہفتے گزرنے کے باوجود نہ میڈیکل بورڈ بٹھایا گیا ہے اور نہ ہی ان کے ذاتی معالجین کو رسائی دی گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور ہمدردوں کو سخت تشویش اور بے چینی ہے۔
ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس وقت ا?صف علی زرداری کو سخت نگہداشت کی ضرورت ہے اور خاندان کو بھی سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھانے میں تاخیر اور ذاتی معالجین کی رسائی نہ دینے کی وجہ سے سابق صدر زندگی کو سخت خطرہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر آصف علی زرداری کی زندگی بچانے کے لئے فوری طور پر پرائیویٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور ان کے ذاتی معالجین کو بورڈ میں شامل کیا جائے ۔

About admin

Check Also

مولانا فضل الرحمن اور انے کے ساتھیوں کے لیے زمین تنگ کردیں گیں فواد چوہدری کا بڑا بیان

اسلام آباد۔۔کلک سٹاف رپورٹر سے ۔۔۔ جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں