Home / ہمارا شہر / اسلام آباد / مولانا فضل الرحمن اور انے کے ساتھیوں کے لیے زمین تنگ کردیں گیں فواد چوہدری کا بڑا بیان

مولانا فضل الرحمن اور انے کے ساتھیوں کے لیے زمین تنگ کردیں گیں فواد چوہدری کا بڑا بیان

اسلام آباد۔۔کلک سٹاف رپورٹر سے ۔۔۔
جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کومستعفی ہونے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جن کو سنانا چاہتے ہیں وہ ہماری بات سن لیں،2 دن میں استعفیٰ نہیں دیا توآئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ حکومت کو جانا ہوگا، ہم مزید صبروتحمل کا مظاہرہ نہیں کرسکتے۔
اسی حوالے سے حکومتی وزراء اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات آنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔رہنما آزادی مارچ پر اپنی مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔اسی حوالے سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالاجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا، ہم اس لئے تحمل کا مظاہرہ کر تے ہیں کہ عمران خان نے یہ ہدایت کی ہے ورنہ ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں ان کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں۔
جب کہ دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مولانا نے دو دن کی مہلت اپنے لیے لی ہے، آئندہ 48 گھنٹے میں یہ لوگ مشاورت کریں گے، یہ مولانا کوبھی پتا ہے کہ ان کو استعفا نہیں ملنے والا۔ انہوں نے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے دو دن کی مہلت اپنے لیے لی ہے، آئندہ 48 گھنٹے میں یہ لوگ مشاورت کریں گے۔
مولانا نے اپنے لوگوں کو کہا کہ وہ ڈی چوک جائیں گے، مولانا فضل الرحمان نے اپنے لوگوں کو دو دن کی مہلت دی ہے۔ مولانا فضل الرحما ن نے حکومت سے ابھی کوئی رابطہ نہیں کیا ، نہ ہی انہوں نے اپنے مطالبات سامنے رکھے ہیں۔ یہ مولانا کوبھی پتا ہے کہ ان کو استعفا نہیں ملنے والا۔

About admin

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں