Home / ہمارا شہر / اسلام آباد / وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اسلام آباد۔۔کلک نیوز سے
وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان منصوبوں میں سکردو میں 26میگا واٹ کے شگر تھان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ‘34.5میگا واٹ کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور سکردو میں 250 بستروں کے ہسپتال کے سنگ بنیاد کے علاوہ گلگت بلتستان میں رینجل گریڈ فیز ون کے منصوبے شامل ہیں۔
26میگا واٹ کے شگر تھان پن بجلی پر نظر ثانی شدہ پہلی منظور شدہ لاگت 4ارب 84کروڑ روپے اور دوسری نظر ثانی شدہ پی سی ون کی لاگت 7ارب 11کروڑ روپے ہے۔ یہ منصوبہ گلگت بلتستان کا بجلی اور پانی کا محکمہ مکمل کرے گا اور یہ 48 ماہ میں مکمل ہوگا۔ منصوبے سے بجلی کے حصول کے لئے 132کے بی کے 16کلو میٹر طویل ٹرانسمیشن لائن اور دو گریڈ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جبکہ دو پلوں اور پاور ہائوس سے 10کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر سمیت 18کلو میٹر کی موجودہ دو رویہ سڑک کو تعمیر کیا جائے گا۔
وزیراعظم سکردو سے تقریباً 75کلو میٹر شمال مغرب 34.5میگا واٹ کے پن بجلی منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے‘ جس پر پی سی ون کے تحت لاگت کا تخمینہ 9ارب 50 کروڑ روپے ہے یہ منصوبہ واپڈا مکمل کرے گا جس پر 72ماہ کا عرصہ لگے گا۔ اس منصوبے کے تحت دریائے سندھ پر ایک پل سمیت پاور ہائوس تک 1.5کلو میٹر طویل سڑک کے ساتھ ساتھ 9.5کلو میٹر موجودہ سڑک کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔
وزیراعظم گلگت بلتستان میں فیز ون کے تحت علاقائی گریڈ کے قیام کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے جس پر منظور شدہ لاگت کا تخمینہ 4ارب 95 کروڑ 91لاکھ سے زائد ہے اور یہ منصوبہ 48ماہ میں مکمل ہوگا۔ منصوبے کے تحت 132 کے وی کے 195کلو میٹر اور 66کے وی کے 54کلو میٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائیں گی اور 132/66/11 کے وی کے چار اور 66/11 کے وی کے دو گریڈ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جنہیں گلگت ‘ہنزہ ‘نگر ‘ استور‘ سکردو(ہرپو) سے ملایا جائے گا۔
گلگت بلتستان کا بجلی اور پانی کا محکمہ اس منصوبے کو مکمل کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان سکردو میں پہلے مرحلے کے تحت 250 بستروں کے ہسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ‘ دوسرے مرحلے میں بھی 250بستروں کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس ہسپتال سے 6لاکھ افراد کو علاج کی سہولیات حاصل ہوں گی ۔ اس پر پہلے مرحلہ میں لاگت کا تخمینہ 3 ارب روپے اور رواں مالی سال 2019-20ء کے وفاقی پی ایس ڈی پی میں 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ یہ ہسپتال حسین آباد سکردو میں قائم کیا جائے گا اور اس کے لئے 500کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔

About admin

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں