Home / ہمارا شہر / اسلام آباد / عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندرحکومت اور وزیراعظم کو بہا لے جائے گا۔میں مولانا فضل الرحمان جو کہ عظیم باپ کے فرزند ہیں اور عالم دین ہیں۔ میں ان کو عظیم الشان آزادی مارچ لیڈ کر نے پر مبارکباددیتا ہوں

عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندرحکومت اور وزیراعظم کو بہا لے جائے گا۔میں مولانا فضل الرحمان جو کہ عظیم باپ کے فرزند ہیں اور عالم دین ہیں۔ میں ان کو عظیم الشان آزادی مارچ لیڈ کر نے پر مبارکباددیتا ہوں

اسلام آباد(کلک نیوز۔۔۔۔)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندرحکومت اور وزیراعظم کو بہا لے جائے گا،روٹی ، کینسرادویات مہنگی کردی،عمران نیازی کا دماغ خالی ہے، مغرورٹانگوں پر ٹانگ رکھ کربدتمیزی سے بات کرتا،مقتدر اداروں نے پاکستان کی بہتری کیلئے ساتھ دیا کہ شاید پاکستان آگے بڑھے۔
انہوں نے آزادی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندرحکومت اور وزیراعظم کو بہا لے جائے گا۔میں مولانا فضل الرحمان جو کہ عظیم باپ کے فرزند ہیں اور عالم دین ہیں۔ میں ان کو عظیم الشان آزادی مارچ لیڈ کر نے پر مبارکباددیتا ہوں۔میں حضڑت مولانا کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں کہ تبدیلی پہلے نہیں آئی تھی اب آئی ہے۔
عمران نیازی نے کنٹینرکی سیاست شروع کی آج تمہاری کنٹینرکی سیاست دفن ہوگئی ہے۔ آج پوری قوم کو اندازہ ہوگیا ہے کہ نیا پاکستان بہتر تھا یا پرانا پاکستان بہتر تھا،میرے نوازشریف کی قیادت میں پاکستان میں ہسپتالوں میں مفت ادویات ملتی تھیں لیکن آج وہ ادویات چھین لی گئیں۔ نوازشریف کی قیادت میں ڈینگی کا خاتمہ کیا گیا۔لیکن آج 50ہزار لوگ ڈینگی میں مبتلا ہوئے اور سینکڑوں اللہ کو پیارے ہوگئے، لیکن عمران نیازی کہیں نظر نہیں آیا، بلکہ ہمیں نوازشریف اور مجھے ڈینگی برادران کہتا تھا۔
جب ہم ریاست مدینہ کی کرتے ہیں ہرمسلمان مغلوب ہوجاتا ہے، رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ریاست مدینہ کا ذکر کرنے والے نیازی سے قوم پوچھتی ہے کہ نوازشریف کے دور میں کینسرکے مریضوں کو مفت ادویات دی جاتی تھیں لیکن وہ چھین لی گئی ہیں۔خدا نہ کرے ریاست میں مدینہ میں کوئی سوچ سکتا ہے؟ کہ ریاست مدینہ میں اس طرح کا عمل ہوسکتا تھا؟آج طالبعلموں سے وظیفے چھین لیے گئے، نرسیں ڈاکٹرز سراپا احتجاج، سرمایہ کاری ختم ہوگئی، لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔
روٹی 2روپے سے 15روپے تک پہنچ گئی۔آج وقت آگیا ہے کہ عمران خان کی چیخیں نکلنی چاہیے۔مولانا کی کاوش اور دلیری کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان کی معیشت آج دم توڑ گئی ہے، وہ دور یاد کرو، نوازشریف کے زمانے میں مہنگائی نچلی سطح پر تھی۔ لیکن آج آسمان سے باتیں کررہی ہے۔عمران نیازی ایک کروڑ نوکریاں دور کی بات تم نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا، 50گھر دور تم نے لوگوں کی چھت چھین لی ہے۔
جادوٹُونے سے حکومت چلائی جارہی ہے، پھونکیں مار کرمشیروں اور وزیروں کی تعیناتی کی جاتی ہے۔اللہ نے موقع دیا توپاکستان کی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کردوں گا۔عمران نیازی کا دماغ خالی ہے، مغرورہے۔ٹانگوں پر ٹانگ رکھ کربدتمیزی سے بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے خطرہ ہے کہ جادوٹونے کے ذریعے چلنے والی حکومت پاکستان کیلئے بڑی بربادی بن گئی ہے۔میں نے 72سال میں اس سے بدترین پاکستان کی صورتحال نہیں دیکھی۔مقتدر اداروں نے پاکستان کی بہتری کیلئے ساتھ دیا کہ شاید پاکستان آگے بڑھے، لیکن کاش جتنی سپورٹ خالی دماغ والے عمران کو دی ، ہمیں 10فیصد بھی ملی ہوتی تو ہم پاکستان کو عظیم ملک بنا دیتے۔

About admin

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں