Home / اہم خبریں / سانحہ تیز گام ایکسپریس کے متاثرین کے لیے گذشتہ روز امدادی رقم کا اعلان کیا تھا لیکن افسوس کہ حکومت کا یہ اعلان بھی سیاسی پیکج ہی نکلا

سانحہ تیز گام ایکسپریس کے متاثرین کے لیے گذشتہ روز امدادی رقم کا اعلان کیا تھا لیکن افسوس کہ حکومت کا یہ اعلان بھی سیاسی پیکج ہی نکلا

اسلام آباد …Click News
. سانحہ تیز گام ایکسپریس کے متاثرین کے لیے گذشتہ روز امدادی رقم کا اعلان کیا تھا لیکن افسوس کہ حکومت کا یہ اعلان بھی سیاسی پیکج ہی نکلا ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ رحیم یار خان کے متاثرین کے لیے امدادی پیکج کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے انشورنس کی رقم کو حکومتی کھاتے میں ڈال دیا۔
اس حوالے سے ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاکستان ریلوے اور پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے مابین مسافروں کی لائف انشورنس کا باقاعدہ معاہدہ ہے۔ پاکستان ریلویز کی ٹکٹ خریدنے والا مسافر انشورنس کی رقم بھی ادا کرتا ہے۔ وزیر ریلوے نے متاثرہ مسافروں کی انشورڈ رقم کو ہی حکومتی امداد قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ سابق دور حکومت میں ریلوے اور انشورنس کمپنی میں معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت مسافروں کی ٹکٹوں میں انشورنس کی رقم بھی شامل کی جاتی ہے۔
حادثے کی صورت میں جاں بحق اور زخمی مسافروں کو انشورنس کی رقم دی جاتی ہے۔ انشورنس کمپنی جاں بحق افراد کو 15 لاکھ، شدید زخمیوں کو 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو ایک سے 3 لاکھ روپے تک ادا کرے گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے اور وزارت ریلوے اپنے پاس سے کسی بھی جاں بحق اور زخمی مسافر کی امداد نہیں کر رہا۔ ترجمان ریلوے قرۃ العین فاطمہ نے کہا کہ ریلوے نے اپنے مسافروں کی بہتری کے لیے انشورنس کمپنی سے معاہدہ کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز سانحہ تیز گام ایکسپریس کے متاثرین کے لیے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کے لیے 15،15لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے پانچ ، پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق اور 40 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔
تیزگام ایکسپریس کو حادثہ صبح چھ بجکر پندرہ منٹ پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے حادثے پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا تھا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی اور انکوائری کا حکم بھی دیا۔

About admin

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں