Home / اہم خبریں / لاہور۔۔کلک نیوز سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور۔۔کلک نیوز سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور۔۔کلک نیوز سے
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان جو خطرے سے متعلق جاری کیے جانے والے تھریٹ الرٹ کے متن میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان پر “را” اور “این ڈی ایس” جان لیوا حملہ کرسکتے ہیں۔
“را” اور “این ڈی ایس” نے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے پراونشل انٹیلی جنس سینٹرہوم ڈیپارٹمنٹ نے تھریٹ الرٹ سے حکومت پنجاب کو آگاہ کردیا ہے۔ یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 اکتوبر سے آزادی مارچ کا آغاز کر رکھا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف آزادی مارچ سندھ سے پنجاب میں داخل ہوگیا اور آج رات لاہور پہنچے گاجبکہ فضل الرحمٰن نے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز حکومت کو ہر صورت گھر جانا ہو گا۔
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے اس آزادی مارچ میں اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی بھی مولانا کا ساتھ دے رہی ہیں۔ ایسے میں آزادی مارچ میں دہشتگردی کے خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھرنے کے اعلان کے بعد سے ہی اہم اداروں نے آزادی مارچ اور دھرنے میں دہشتگردی کے خدشے کا اظہار کر دیا تھا۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے اور مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ ہونے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری ہونے کے بعد سے سکیورٹی ادارے بھی متحرک ہو گئے ہیں اور ضروری اقدامات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

About admin

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں