Home / اہم خبریں / نواز شریف کی صحت بہتر، بیرون ملک جانے کی باتوں میں صداقت نہیں

نواز شریف کی صحت بہتر، بیرون ملک جانے کی باتوں میں صداقت نہیں

نواز شریف کی صحت بہتر، بیرون ملک جانے کی باتوں میں صداقت نہیں

(لاہور میاں صدیق ) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت بہتر ہے، علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی باتوں میں صداقت نہیں۔ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان کا احتجاج حکومت کی نااہلی کے خلاف ہے، وزیراعظم کے بیانا ت بھی افسوسناک ہیں، حکومت کو دھرنا دینے کی عادت ہے، اس لئے انہوں نے خود ہی ملک کو لاک ڈاؤن کر دیا، حکمران پورا ملک سولہ ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیں۔

ادھر مسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا ئی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کیلئے پرول پر رہا کیا جائے۔ دوسری طرف محکمہ داخلہ پنجاب نے نیب کی درخواست پر سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی بڑھا دی ہے، وی وی آئی پی وارڈ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئیے گئے ہیں۔

About admin

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں