Breaking News
Home / اہم خبریں / پولیس لائن گوجرانوالہ میں جنرل پریڈ کا انعقاد

پولیس لائن گوجرانوالہ میں جنرل پریڈ کا انعقاد

گوجرانوالہ( دلاور ورک سے) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے احکامات کے پیش نظر، ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی اورسٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے پولیس فورس میں نظم و ضبط، اتحاد اور صحت مند فضا کو برقرار رکھنے کے لیے اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن گوجرانوالہ میں جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔جنرل پریڈ میں آر پی اوگوجرانوالہ، سی پی او گوجرانوالہ سمیت ایس ایس پی آپریشن علی وسیم،ایس پی سول لائن ڈویژن عثمان طارق، ایس پی صدر ڈویژن وسیم ڈار،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹراحسان اللہ، لائن افسر و دیگر پولیس افسران و جوانواں کے علاوہ لیڈی پولیس کے دستے بھی شامل تھے۔جنرل پریڈ میں ضلعی پولیس، ڈولفن فورس اور الیٹ فورس کے جوانوں کے علاوہ لیڈی پولیس افسران نے حصہ لیا اور افسران بالا کو جنرل سلامی دی۔ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد پولیس فورس میں نظم و ضبط، اتحاد اور صحت مند فضا کو برقرار رکھنا ہے کیونکہ صحت مند جسم صحت مند دماغ کی ضمانت ہے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا تھا کہ افسران و جوانوں کو چاق و چوبند رکھنے کے لیے ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔آر پی اوگوجرانوالہ اورسی پی اوگوجرانوالہ نے پریڈ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ضلعی پولیس کو شاباش دی۔

About clicknewslive

Check Also

مسلم لیگ ن نے دھماکہ کردیا

مسلم لیگ ن نے جے یو آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں