Breaking News
Home / اہم خبریں / مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ محفوظ

مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن پاکستان نے مریم نواز کو مسلم لیگ نون کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسے کل سنایا جائے گا۔

مریم کی پیشی پر تصادم، 8 نامزد، 150 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ
دوران سماعت مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے دلائل دیے اور بتایا کہ پارٹی کا حصہ بننا اور عہدہ رکھنا کسی شخص کا بنیادی حق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62،63 اور 63 اے کو الیکشن ایکٹ کی شق 203 کے ساتھ نہیں پڑھا جاسکتا۔

مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

اس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا مریم نواز کے نائب صدارت کے عہدے کا الیکشن ہوا؟ جس پر نون لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے جواب دیا کہ مریم نواز کو تعینات کیا گیا ہے ان کے عہدے کا الیکشن نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مریم کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے، وہ کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔

About clicknewslive

Check Also

مسلم لیگ ن نے دھماکہ کردیا

مسلم لیگ ن نے جے یو آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں