Breaking News
Home / اہم خبریں / دودھ کی سرکاری قیمت 94، عوام کو 110 میں میسر

دودھ کی سرکاری قیمت 94، عوام کو 110 میں میسر

شہر میں دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے جبکہ اصل قیمت 110 روپے ہے، دودھ 16 روپے زائد میں فروخت ہو رہا ہے جس کے سبب عوام مزید مہنگائی محسوس کر رہے ہیں۔
کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کا کہنا ہے کہ شہر میں دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے جبکہ اصل قیمت 110 روپے ہے۔ دودھ والے اپنی من مانی کررہے ہیں، زمینی حقائق یہ ہیں کہ دودھ 94 روپے نہیں بلکہ 110 روپے بڑھ رہا ہے۔

دکان داروں کا کہنا ہے کہ ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت 10 روپے بڑھا دی ہے لہذا ان کے پاس بھی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

دوسری جانب ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی یا متعلقہ صوبائی وزارت قیمت کے تعین کے لیے اجلاس نہیں بلا رہے۔

شہر میں تقریباً 40 لاکھ لیٹر تازہ دودھ فروخت ہوتا ہے، اگر قیمت 16 روپے زائد ہے اور عوام اسے دینے پر مجبور ہیں تو یہ خیال حیران کن ہے کہ کیا کراچی والوں کی جیبوں سے تقریباً ساڑھے چھ کروڑ روپے لوٹے جا رہے ہیں۔

لاگت کے حساب سے دودھ کی قیمت فروخت پر اتفاق نہ ہونا ایک الگ بحث ہے، شہری یہ بھی پوچھ رہیں کہ جب دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے تھی اور شہر میں 100 روپے لیٹر دودھ بیچا جا رہا تھا، تو یومیہ تقریباً ڈھائی کروڑ اور سالانہ تقریباً 8 ارب روپے شہریوں کی جیب سے لٹتے رہنے پر صوبے کے چیف ایگزیکٹو سمیت کراچی انتظامیہ کہاں سوئی پڑی تھی اور کون کون اس گنگا میں نہاتا رہا؟

About clicknewslive

Check Also

مسلم لیگ ن نے دھماکہ کردیا

مسلم لیگ ن نے جے یو آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں