Breaking News
Home / اہم خبریں / پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا: فردوس عاشق

پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا: فردوس عاشق

وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وقفے کے دوران باہر آ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کشمیری عوام اور اُن کی جدوجہد سے یکجہتی کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سیاست کا دن نہیں، کشمیریوں سے یکجہتی کا پیغام جانا چاہیے، کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جانی چاہیے۔

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس معاملے پر حکومتی اقدامات سے آج ایوان کو آگاہ کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ قرار داد اپوزیشن اور پارلیمان کی خواہشات کے مطابق ہو گی، پاکستان کے بیانیے کی حمایت کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کو کل بھی خراج تحسین پیش کیا تھا۔

About clicknewslive

Check Also

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کی بلاول سے ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں