Breaking News
Home / اہم خبریں / آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کی بلاول سے ملاقات

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کی بلاول سے ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایوان میں اپنا مؤقف دیں۔

راجہ فاروق حیدر نےبلاول بھٹو سے کہا کہ آپ کشمیر آئیں، ہم آپ کا انتظار کریں گے، کشمیری آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے نانا کی وہ بات ہمیں یاد ہے کہ کشمیر کے لیے ہم ہزار سال تک جنگ کریں گے۔

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کو یقین دہانی کراتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں کشمیریوں کا اس نازک مرحلے پر مکمل ساتھ دوں گا۔

About clicknewslive

Check Also

مسلم لیگ ن نے دھماکہ کردیا

مسلم لیگ ن نے جے یو آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں