Breaking News
Home / اہم خبریں / سی آئی اے پولیس گوجرانوالہ کی شاندار کارکردگی رمضان ڈکیت گینگ کے 04 ارکان گرفتار

سی آئی اے پولیس گوجرانوالہ کی شاندار کارکردگی رمضان ڈکیت گینگ کے 04 ارکان گرفتار

گوجرانوالہ ( سٹاف رپورٹر سے) سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود کے احکامات کے پیشِ نظر ضلع گوجرانوالہ میں جرائم کے خاتمے اور شر پسند عناصر کی بیخ کنی کے لیے ایس پی ڈویژنز اور ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو دن رات شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور اُن کو امن کی فضا فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی سرپرستی میں تشکیل دی گئی سی آئی اے پولیس ٹیم جن میں بلال فارق ایس آئی، عثمان اے ایس آئی، میاں سلطان ہیڈ کنسٹیبل، کنسٹیبلان وکالد حسین اور محمد اویس نے ریکارڈ حاصل کرکے شبانہ روز محنت کے بعد رمضان عرف جاناڈکیت گینگ کے چار اراکین کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ ڈکیت گینگ رمضان عرف جانا ولد قیوم قوم موچی سکنہ اکرم ٹاون جناح روڈ گوجرانوالہ، علی ولد حنیف قوم نائی سکنہ شاہین آباد گوجرانوالہ، عمیر ولد نور احمد قوم ڈھلوں سکنہ کھبیکی گوجرانوالہ اور رضوان ولد سلطان احمد قوم راجپوت سکنہ سوئیاں والا کھوہ شاہین آباد گوجرانوالہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق رمضا ن عرف جانا ڈکیت گینگ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس نے منظم ہو کر ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتوں کاایک سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔جو پولیس کے لیے ایک چیلنج بنے ہوئے تھے۔ ملزمان سے دورانِ تفتیش نقدی دو لاکھ دس ہزار روپے، دو عدد موٹر سائیکل ہنڈا 125،سی ڈی 70، پندرہ عدد موبائل فونز، تین عدد پسٹل اسلحہ ناجائز اور درجنوں زندہ روندآمد ہوئے ہیں۔ملزمان نے دوران ابتدائی تفتیش اعتراف ِ جرم کرتے ہوئے بتلایا کہ وہ مسلح ہو کر نکلتے اورراہگیروں کو اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی اشیا ء چھین لیتے۔ خطر ناک ڈکیت گینگ کے اراکین کی گرفتاری پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔ ہر صورت امن کی فضا کو مزید بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ اور اُن کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی اور انعامات کا اعلان بھی کیا۔

About clicknewslive

Check Also

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی جانب سے حکمتِ عملی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں