Breaking News
Home / اہم خبریں / تھانہ صدر گوجرانوالہ کی اعلیٰ کارکردگی۔ احسن عرف احسنو موٹر سائیکل چورگینگ کے 03 ملزمان ڈکیت گینگ کے 02ملزمان گرفتار

تھانہ صدر گوجرانوالہ کی اعلیٰ کارکردگی۔ احسن عرف احسنو موٹر سائیکل چورگینگ کے 03 ملزمان ڈکیت گینگ کے 02ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ ( سٹاف رپورٹر سے) سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود کے احکامات کے پیش نظرایس پی سول لائنزعثمان طارق بٹ کی قیادت میں ڈی ایس پی پیپلز کالونی اطہر گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ سب انسپکٹر فرحت نواز نے اپنی ٹیم انس بٹ اے ایس آئی انچارج چوکی فرانسس آباد معہ دیگر ملازمان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں مطلوب احسن عرف احسنو موٹر سائیکل چور گینگ کے تین ارکان اور اسد عرف ٹیٹو ڈکیت گروہ کے دو ارکان گرفتا ر کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے دو عدد لوڈر کشہ تین عدد موٹر سائیکل،پانچ لاکھ روپے نقدی اورپانچ عدد پسٹل معہ درجنوں زندہ روند برآمد کئے ہیں۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں (سرغنہ)احسن عرف احسنو، محسن ولد رفیق،نبیل ولد اسلم، (سرغنہ) اسدعرف ٹیٹو،اور نعمان عرف لقمان ساکنان گوجرانوالہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی آپریشن اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی پی اوڈاکٹر معین مسعود نے ایس پی سول لائنزعثمان طارق بٹ کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ جنہوں نے ڈی ایس پی پیپلز کالونی اطہر گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ، انچار ج چوکی فرانسس آباد و دیگر پولیس ملازمان پر خصوصی ٹیم تشکیل دی اور انہیں ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے سی آر او ریکارڈ سے استفادہ کیا۔ مخبری کے نیٹ ورک کو وسعت دی اور سائنٹیفک آلات کے ذریعے پیشہ وارانہ مہارت کو برؤئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملو ث ملزمان کو گرفتارکیا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں۔ ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔شر پسند عناصر اور مختلف جرائم پیشہ گروہوں کے ملزمان کی گرفتاری اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کے نتیجے میں علاقے کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور مقامی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود کاکہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ اور ا نچارج چو کی فرانس آباد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

About clicknewslive

Check Also

پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا: فردوس عاشق

وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں