Home / اہم خبریں / — تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی شاندار کاروائی طارق عرف طاری موٹر سائیکل چور گینگ کے 05ارکان گرفتار۔

— تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی شاندار کاروائی طارق عرف طاری موٹر سائیکل چور گینگ کے 05ارکان گرفتار۔

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر سے)سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں انسداد جرائم کے لئے پولیس ٹیمیں شکیل دے رکھی ہیں۔ایس ایچ اوتھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹرساجدمحمود سوہل کی نگرانی میں کام کرنے والی پولیس ٹیم نے نہایت مہارت اور سائنٹیفک انداز سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے طارق عُرف طاری موٹر سائیکل چور گینگ کے پانچ اراکین کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے چار عدد موٹر سائیکلیں،ایک عدد چنگ چی اورتین پسٹل معہ متعدد زند روندبرآمدکر لئے ہیں۔گرفتار ملزمان میں طارق عرف طاری(سرغنہ گینگ) ولدمحمود،شاہد امجد ولد امجدعلی،شاہد یاسین ولد محمد یاسین،عتیق الرحمن ولد عطاالرحمن اورمحمد علی ولد محمد سعید شامل ہیں۔طارق عرف طاری موٹر سائیکل چور گینگ لاہور پولیس کو بھی مطلوب ہے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ سماجی و کاروباری حلقوں سمیت شہریوں نے بھی پولیس کی کارروائی کو سراہا ہے۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ شہریوں کے مال و جان کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے۔ طارق عرف طاری موٹر سائیکل چور گینگ کی گرفتاری تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کا نمایاں کارنامہ ہے۔ ملزمان کی گرفتار ی سے چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئیگی۔ سی پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے ضلعی پولیس تندہی سے فرائض انجام دے رہی ہے۔ ہر صورت شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجرمان کو اپنی روش بدلنا ہو گی۔ ملزمان کوراہ راست پر لانے اور امن کے قیام کے لئے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے۔ سی پی او صاحب نے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں