Breaking News
Home / اہم خبریں / کراچی : ٹرینیں5 گھنٹے تاخیر کاشکار

کراچی : ٹرینیں5 گھنٹے تاخیر کاشکار

کراچی سے ٹرینوں کی روانگی آج بھی تاخیر کا شکار ہوگئی،دو سے پانچ گھنٹوں کی تاخیر سے مسافر پریشان ہوگئے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرینیں دو سے پانچ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں، قراقرم ایکسپریس رات 8 بجے، بزنس ایکسپریس شام ساڑھے 7 بجے اور ملت ایکسپریس سوا 7 بجے روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کے باعث کراچی سے روانگی بھی تاخیر کا شکار ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ایکسپریس دوپہر ایک بجے کے بجائے شام 4:45 پر روانہ ہوئی، علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2.30 بجے روانہ ہوئی۔

تاخیر کا شکار قراقرم ایکسپریس 3.30 کے بجائے رات 8 بجے روانہ ہوگی، بزنس ایکسپریس 4 کے بجائے شام 7.30 پر روانہ ہوگی۔

ملت ایکسپریس 5 کے بجائے شام 7:15 پر روانہ ہوگی۔

عوام معلومات کیلئے ریلوے انکوائری 117_021 سے رابطہ کریں۔

About clicknewslive

Check Also

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی جانب سے حکمتِ عملی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں