Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / کترینہ کی بہن بھی فلموں میں آنے کے لیے تیار

کترینہ کی بہن بھی فلموں میں آنے کے لیے تیار

بالی ووڈ انڈسٹری کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف بھی بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی قسمت آزمانے کے لیے تیارہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ازابیل کیف بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کے ساتھ اپنی ڈیبیو فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

بالی ووڈ کے معروف تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل اپنی پہلی فلم’ ‘کوتھا ‘ میں ایوش شرما کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، فلم کے ڈائریکٹر کرن للت ہوں گے اور فلم کی شوٹنگ کا آغاز ستمبر میں ہو جائے گا۔

ازابیل کی ڈیبیو فلم ایکشن ڈرامہ فلم ہے ، ،ازابیل کے کردار کے حوالے سے اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ ایوش شرما پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے ۔

ازابیل سے متعلق کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ بہت محنتی اور خود مختار ہیں ، کیرئیر میں کچھ جدوجہد تو کرنی پڑے گی مگر یہ اچھی بات ہے کہ انہیں کافی چیزوں کے حوالے سے علم ہے۔

کترینہ کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ میں انڈسٹری میں ایک عرصے سے ہوں تو میرا ساتھ بھی ازا بیل کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

About clicknewslive

Check Also

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی جانب سے حکمتِ عملی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں