Breaking News
Home / اہم خبریں / وزیراعظم آزاد کشمیر کی وزیرخارجہ شاہ محمود سے ملاقات

وزیراعظم آزاد کشمیر کی وزیرخارجہ شاہ محمود سے ملاقات

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیر کے مسئلے پر تیسرے فریق کی ثالثی مانتا ہے نہ دوطرفہ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مزید 28 ہزار فورس بھیجنے پر تشویش ہے۔

شاہ محمود قریشی نے غیر ملکی سیاحوں کو مقبوضہ کشمیر سے نکالنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ نہتے کشمیریوں پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کا بے دریغ اورسفاکانہ استعمال انتہائی افسوس ناک ہے، مسئلہ کشمیرجنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے۔

About clicknewslive

Check Also

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی جانب سے حکمتِ عملی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں