Breaking News
Home / اہم خبریں / لازوال گیتوں کے خالق’ کشور کمار‘ کا 90واں یوم پیدائش

لازوال گیتوں کے خالق’ کشور کمار‘ کا 90واں یوم پیدائش

بے مثال آواز سے سینکڑوں لازوال گیت تخلیق کرنے والے گلوکار کشور کمام کا آج 90واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں 500 سے زائد فلموں میں ہزاروں لازوال اور سدابہار گیت گانے والے کشور کمار 4اگست 1929ء کوبھارتی ریاست مدھیاپردیش کے بنگالی گھرانے میں پیدا ہوئے۔
کشور کمارکا اصل نام ابھاس کمارتھا، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1946ء میں فلم ’شکاری‘ میں اداکاری سے کیا اور پہلا گانا 1948ء میں فلم ’ضدی‘ کے لیے گایا۔
انہوں نے 80 کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن فلم ’پڑوسن‘ میں نبھائے گئے ان کے کردار کو سب سے زیادہ شہرت حاصل ملی۔
کشور کمار نے گلوکاری اور اداکاری کے علاوہ فلم پروڈیوسر، میوزک کمپوزر، اسکرین رائٹر اور اسکرپٹ رائٹر کا بھی کام سر انجام دیا لیکن انہیں جتنی پذیرائی گلوکاری میں ملی اتنی دوسرے شعبے میں حاصل نہیں ہوسکی۔
کشور کمار کو 1969ء میں فلم ’ ارادھنا ‘ کے لیے بہترین گلوکار کا فلم فیئر ایوراڈ ملا۔
کشور نے اداکارہ مدھو بالا اور لینا چندروارکر سے شادیاں کیں۔
کشور 13 اکتوبر 1987ء کو 58سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے لیکن وہ اپنی گائیکی کی بدولت آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

About clicknewslive

Check Also

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی جانب سے حکمتِ عملی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں