Breaking News
Home / اہم خبریں / فرانسیسی ‘فلائنگ مین’ نے ہوور بورڈ پر نہر عبور کرلی

فرانسیسی ‘فلائنگ مین’ نے ہوور بورڈ پر نہر عبور کرلی

فرانسیسی ‘فلائنگ مین جیٹ سے چلنے والے ہوور بورڈ پر انگلش نہری راستہ عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

فرینکی زاپاتا اتوار کے روز ڈوور میں سینٹ مارگریٹ بے پر اپنے جیٹ سے چلنے والے ’فلائی بورڈ‘ پر کھڑا ہوا۔

فرانسیسی موجد نے اپنے ایجاد کئے ہوور بورڈ پر انگلش چینل کو عبور کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

فرانسیسی ٹیلی ویژن کی تصاویر کے مطابق ، وہ محض 20 منٹ بعد برطانیہ پہنچا ، اور برطانیہ کے جنوبی ساحل پر ڈوور کے قریب سینٹ مارگریٹ بے میں بحفاظت لینڈنگ کرنے سے پہلے تماشائیوں کوہاتھ لہراتا رہا۔

زاپاتا نے نامہ نگاروں کو آمد کے موقع پر بتایا کہ ’پچھلے پانچ چھ کلو میٹر کے فاصلے پر مجھے واقعی بہت لطف آیا ، چا ہے یہ کوئی تاریخی واقعہ ہو یا نہیں ، مجھے یقین نہیں ہے ، وہ وقت ہی بتائے گا۔

اس نے کہا کہ ہم نے تین سال پہلے ایک مشین بنائی تھی اور اب ہم چینل کو عبور کرچکے ہیں ۔

زاپاتا کا سب سے بڑا چیلنج اسٹریٹ آف ڈوور کے ساتھ ہے ، جس کے لئے کشتی پر سوار پلیٹ فارم پر لینڈنگ کی ضرورت ہے۔

25 جولائی کو کراسنگ کرنے کی پہلی کوشش میں زاپاتا اس عمل میں توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر گیاتھا۔

40 سالہ زاپاتا کو فرانسیسی میڈیا نے اس کامیابی پر’فلائی مین‘ کا خطاب دے دی

About clicknewslive

Check Also

مسلم لیگ ن نے دھماکہ کردیا

مسلم لیگ ن نے جے یو آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں