Home / اہم خبریں / علی زیدی کی پلاسٹک کی تھیلیاں ترک کرنے کی اپیل

علی زیدی کی پلاسٹک کی تھیلیاں ترک کرنے کی اپیل

ک

علی زیدی کی جانب سے کراچی صفائی مہم کے سلسلے میں پلاسٹک کی تھیلیوں اور بوتلوں کا استعمال ترک کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کرنے کے لیے کے پی ٹی ہیڈ آفس میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اہل کراچی سے پلاسٹک کی تھیلیوں اور بوتلوں کا استعمال ترک کرنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ عوام سے اُن کا ساتھ دینے کی بھی درخواست کی ہے ۔

صفائی مہم کی افتتاحی تقریب میں ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی،چیئرمین کے پی ٹی، کراچی کے میئر وسیم اختر، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں سمیت شوبزستاروں نے بھی شرکت کی۔

صفائی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ اگر نیت صاف ہو تو دنیا آپ کے ساتھ ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ آپ کے لیے دروازے کھولتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں صفائی مہم کے لیے 15ہزار رضا کار درکار ہیں، صفائی مہم کا کام دو مرحلوں میں ہوگا پہلے مرحلے میں نالے صاف کیے جائیں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں کچرا اٹھانے کا کام کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں کچرا اٹھانے کا نظام نہیں ہے اور لوگ کچرا باہر پھینک رہے ہیں کیونکہ کراچی کے بارے میں کسی نے منصوبہ بندی ہی نہیں کی۔

علی زیدی نے حکومت سندھ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دفعہ یہ شہر صاف کرکے دکھانا چاہتے ہیں جس کے بعد شہر کی صفائی کو بحال رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی صفائی مہم میں شوبزستاروں سمیت پاکستانی سابق کھلاڑی وسیم اکرم نے بھی کلین کراچی مہم کی حمایت کردی۔

علی زیدی نے کہا کہ کراچی صفائی مہم کے پہلے مرحلے میں شہر کے برساتی نالوں کی صفائی ہو گی کیونکہ عید پر دوبارہ بارش کا امکان ہے۔ ایف ڈبلیو او اور این ایل سی بھی کلین کراچی مہم میں ساتھ ہیں، وفاقی وزیر کی صفائی مہم میں تاجر، شوبز ستارے اور سماجی کارکن پیش پیش ہیں۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ ہم عوام کی مدد سے کراچی کے 6 اضلاع سے 2 ہفتوں میں کچرا صاف کر کے دکھائیں گے۔

دوسری جانب علی زیدی کےخطاب کے دوران بےنظمی بھی دیکھی گئی، علی زیدی نے شور کرنے والوں کو تقریب سےنکالنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شورشرابہ کرنے والے شہر کی صفائی کے لیے نہیں آئے ہیں۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں