Home / اہم خبریں / سندھ کابینہ میں توسیع، گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب

سندھ کابینہ میں توسیع، گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب

سندھ کابینہ میں توسیع کر دی گئی جس کے سلسلے میں گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی جہاں چار نئے وزراء نے حلف اُٹھا لیا، حلف اُٹھانے والوں میں سید ناصر شاہ، عبدالباری پتافی، جام اکرام دھاریجو اور سہیل انور سیال شامل ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نےنئے وزراء سے حلف لیا۔ چار وزراء کے حلف کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد اٹھارہ ہوگئی۔

سندھ کابینہ میں دو نئے مشیر بھی شامل کئے جائیں گے، مشیران میں نثار احمد کھوڑو اور اعجاز شاہ شیرازی شامل ہیں۔

دو مشیروں کی شمولیت سے کابینہ میں مشیروں کی تعداد چار ہوجائے گی۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں