Home / اہم خبریں / ’سندھ حکومت سے بیزار ہو چکا ہوں‘، میئرکراچی

’سندھ حکومت سے بیزار ہو چکا ہوں‘، میئرکراچی

میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ میں بیزار ہوچکا ہوں سندھ حکومت سے،سندھ حکومت سے کوئی توسوال کرے۔
کراچی میں ’اب ہوگا صاف کراچی‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت سے کئی باردرخواست کی لیکن عملدرآمد نہیں کروایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے فنڈ لینے کےلیےبھی عدالت جاتا ہوں،بارش سےایک ہفتے پہلےنالوں کےچوکنگ پوائنٹس کلیئرکروادیے تھے۔
وسیم اختر نے دعوٰی کیا کہ بارش کےدوران نالے کلیئرہونےکی وجہ سے کوئی بھی نالہ اوورفلونہیں ہوا،کےایم سی کوماہانہ ایک ارب ملنے چاہیے لیکن پچاس کروڑ ملتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچاس کروڑ کی ڈنڈی ماری جاتی ہے،منسٹرصاحب کا شکریہ کے انہوں نےنوٹس لیا،اسلام آباد کابجٹ کراچی بناتا ہے،ہم سب کوپال رہےہیں لیکن اس شہرکےبچےکرنٹ لگ کرمررہے ہیں،سندھ حکومت مجھ سےحساب مانگ رہی ہے انکوشرم آنی چاہیے،سندھ حکومت سےپوراملک حساب مانگ رہا ہے ،نیب حساب مانگ رہا ہے۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں