Breaking News
Home / اہم خبریں / سری نگرکےحالات 15روز میں کشیدہ ہوتےدیکھ رہاہوں، شیخ رشید

سری نگرکےحالات 15روز میں کشیدہ ہوتےدیکھ رہاہوں، شیخ رشید

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نےکہا ہے کہ وہ آئندہ پندرہ روز میں سری نگرکےحالات کشیدہ ہوتےدیکھ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مودی ایک دہشتگرد رہنما ہیں جومقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل تھرٹی فائیو اے کوختم کرکےدہلی کےزیراثرلانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کوڈونلڈ ٹرمپ نےایکسپوزکیا ہےکہ اس کی بھارت میں زبان کچھ اورامریکا میں کچھ اورہوتی ہے۔

واضح رہے پاکستان نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حالیہ چند ہفتوں میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے اضافی 38 ہزار پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کی اطلاعات سے مقبوضہ کشمیر کے عوام میں خوف اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ روز دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں، یاتریوں اور طلباءکو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نکلنے، خوراک ذخیرہ کرنے کا کہا گیا ہے جس سے ان خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

19جولائی سے 3 اگست 2019 تک بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے نتیجہ میں 6 شہری شہید اور 48سے زائد زخمی ہو چکے ہیں اور آزاد جموں کشمیر میں شہری املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے اور بھارت پر دباﺅ ڈالے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور بھارت کو قائل کرے کہ وہ جنوبی ایشیا ءکے امن کے لئے خطرہ بننے کے بجائے اس کا تحفظ کرے۔

About clicknewslive

Check Also

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی جانب سے حکمتِ عملی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں