Breaking News
Home / اہم خبریں / بھارت کشمیر میں نئی شرارت کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے، اسد عمر

بھارت کشمیر میں نئی شرارت کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے، اسد عمر

سابق وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں نئی شرارت کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔

اسد عمر نے بھارتی فوج کے کلسٹرایمونیش کے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے بالاکوٹ کے بعد ملی رسوائی سے بھارت نے سبق نہیں سیکھا ، کلسٹرایمونیش کے استعمال سے بھارت انسانی حقوق کی پامالی کی شرمناک سطح تک جاپہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی سے فائدہ اٹھا کر بھارت معصوم کشمیریوں پرظلم بڑھارہا ہے، بھارت کا یہ رویہ خطے کی سلامتی اور امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ بھارت 70 سال سے کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدو جہد کچلنے کی کوششیں کررہا ہے، مسلسل ناکامی سے تنگ انتہا پسند بھارتی قیادت ظلم وسفاکیت کی انتہا چاہتی ہے، بھارت کے حربے اور سارے مذموم ارادے ان شاءاللہ خاک میں مل جائیں گے۔

About clicknewslive

Check Also

مسلم لیگ ن نے دھماکہ کردیا

مسلم لیگ ن نے جے یو آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں