Breaking News
Home / اہم خبریں / بھارتی کلسٹر بموں کا استعمال انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عمران خان

بھارتی کلسٹر بموں کا استعمال انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فورس نئے جارحانہ اقدامات کررہی ہے، معصوم شہریوں پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتا ہوں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ یہ صورتحال علاقائی بحران میں تبدیل ہوسکتی ہے، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو بھارت کی جانب سے اس خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کو ختم ہونا چاہیے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک امن نہیں آسکتا جب مسئلہ کشمیر کو حل نہ کیا جائے،امریکی صدر ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پر ثالثی کا وقت آگیا ہے کیونکہ وہاں صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔

About clicknewslive

Check Also

مسلم لیگ ن نے دھماکہ کردیا

مسلم لیگ ن نے جے یو آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں