Breaking News
Home / اہم خبریں / امریکا: اوہائیو میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

امریکا: اوہائیو میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ڈیٹن میں ایک بار کے نزدیک فائرنگ میں10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے بار کے نزدیک اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا، فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگڈر مچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ڈیٹن پولیس نے الرٹ جاری کردیا اور کسی بھی شخص کو جائے وقوعہ کا رُخ نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور بھی ہلاک ہونے والوں شامل ہے۔

واضح رہے کہ یہ امریکا میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے، آج ہی الپاسو کے ایک شاپنگ سینٹر میں بھی مسلح نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے تھے جس کے چند گھنٹوں بعد ہی اوہائیو میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ رونما ہوا ہے۔

About clicknewslive

Check Also

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی جانب سے حکمتِ عملی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں