Home / اہم خبریں / ’اب ہوگا صاف کراچی‘ مہم کا آغاز ہو گیا

’اب ہوگا صاف کراچی‘ مہم کا آغاز ہو گیا

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے آج سے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کردیا۔
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے صوبائی حکومت کو دو ہفتوں میں کراچی کے 6 اضلاع سے کچرا صاف کرکے دکھانے کا چیلنج دے رکھا ہے ۔اس مہم کی تھیم ‘اب ہوگا صاف کراچی رکھی گئی ہے جس کے پہلے مرحلے میں 14 اگست تک شہر کے 32 بڑے نالے صاف کیے جائیں گے اور بند نالوں کو کھولا جائے گا ۔اس کے بعد شہر سے کچرا اٹھایا جائے گا، سڑکوں اور اہم شاہراؤں پر موجود گندگی کو صاف کیا جائے گا۔
علی زیدی کے سوشل میڈیا ٹوئٹر بیان کے مطابق ‘اب ہوگا صاف کراچی مہم کا آغاز آج دن 12 بجے سے کے پی ٹی ہیڈ آفس سے شروع کر دیا گیا ۔
کراچی صفائی مہم سے متعلق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ ابھی سندھ حکومت کو صفائی مہم پر ہونے والے خرچ کا اندازہ نہیں ہے، ایف ڈبلیو او اس کام کی نگرانی کرے گی جس میں منافع کا دخل نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لانڈھی انڈسٹریل ایریا کے صنعت کارروں نے علاقہ صاف کرنے کی پیش کش کی ہے۔
علی زیدی نے صوبائی سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تو پلاسٹک بیگس پر پابندی لگانی چاہیے کیونکہ سمندر میں جا کر یہ پلاسٹک بیگ تباہی مچاتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی حمایت اور شرکت کے بغیر یہ کام ممکن نہیں ہے لہذا اس مہم میں سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔
علی زیدی کی صفائی مہم کے اقدام کو کرکٹ کھلاڑی، شوبز شخصیات اور شہریوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں