Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / ایکشن فلم ’فاسٹ اینڈ فیورئیس9‘ کے دیوانے ہوجائیں تیار

ایکشن فلم ’فاسٹ اینڈ فیورئیس9‘ کے دیوانے ہوجائیں تیار

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایڈونچر سے بھرپورنئی فلم ’ہوبس اینڈ شاؤ ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔

ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس کا سیکوئل ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کے لیے تیار ہے، اسی سلسلے میں فاسٹ فیوریئس فرنچائز کا سیکوئل فلم ’ہوبس اینڈ شاؤ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ہدایتکارڈیوڈ لیچ کی ایڈونچر سے بھرپوراس فلم کی اسٹار کاسٹ میں ڈیوین جانسن، ادریس البا، جیسن اسٹیتھم، ونیسا کربی، ہیلن مرن، رومن رینز اور ایڈی مارسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لیے اس فلم کو نیل ایچ موریٹیز اور کرِس مورگن نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت رواں سال 2اگست کو سینما گھروں میں تہلکہ مچانے کرنے آرہی ہے۔

About clicknewslive

Check Also

پولیس لائن گوجرانوالہ میں جنرل پریڈ کا انعقاد

گوجرانوالہ( دلاور ورک سے) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں