Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / ارجن کپور نے9 مہینے بعدکیپ اتار دی

ارجن کپور نے9 مہینے بعدکیپ اتار دی

بالی ووڈ انڈسٹری کے خوبرو اداکار ارجن کپور نے لمبے عرصے کے بعد سر سے کیپ اتارتے ہوئےکہا ہے کہ اپنی اگلی فلم کی لُک کو چھپانے کے لیے انہوں نے کیپ کا سہارا لیا تھا ، اب وہ اس سے آزاد ہو رہے ہیں۔
ارجن کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 16 نومبر کو انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’ پانی پت ‘ کے لیےسر منڈوا لیا تھا، فلم میں اپنے کردار سے متعلق اپنا حلیہ چھپانے کی غرض سے لگاتار تقریباً 7 سے 8 مہینے ٹوپیوں کا استعمال کیا۔ارجن کپور نے کہا کہ اس دوران میرے پاس بہت ساری ٹوپیاں جمع ہو گئیں ہیں، اب فلم کی شوٹنگ ختم ہو گئی ہے اس لیے میں اب ان سب سے چھٹکارا چاہتا ہوں کیوں کہ میرے بال نکل آئے ہیں، آپ سب اب مجھے بالوں میں دیکھ سکتے ہیں۔
فلم ’ عشق زادے ‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے ارجن کپور نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے اتنا عرصہ مجھے عجیب و غریب ٹوپیوں اور کپڑوں میں دیکھا اور برداشت کیا، آپ سب سمیت میں اپنی ان کیپس اور ہیٹس کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کے انہوں نے میرا اتنا ساتھ دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار عامر خان، سلمان خان، رنویر سنگھ، سنجے دت، ارجن رام پال اور شاہد کپور فلموں میں اپنے کرداروں کے لئے سر منڈوا چکے ہیں۔
فلم ’ پانی پت‘ میں ارجن کپور بھارتی ہیروئن کریتی سانن کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے جبکہ فلم میں بھارتی اداکار سنجے دت بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم رواں سال 6 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

About clicknewslive

Check Also

پولیس لائن گوجرانوالہ میں جنرل پریڈ کا انعقاد

گوجرانوالہ( دلاور ورک سے) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں