Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / شمعون عباسی کی حمیمہ پر تشدد کی تردید

شمعون عباسی کی حمیمہ پر تشدد کی تردید

حمیمہ ملک کے اپنے اوپر تین سالہ شادی شدہ زندگی میں شوہر کی جانب سے گھریلو تشدد کے انکشاف کے بعد ان کے سابق شوہر اور مشہور اداکار شمعون عباسی نے وضاحت دے دی۔
واضح رہے حمیمہ ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ شادی کے بعد ان پر گھریلو تشدد ہو تا رہا ہے اور مزید 7 سال بھی تشدد کا سامنا کرتی رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین حمیمہ ملک کی اس پوسٹ کے بعد سے ان کے سابق شوہر شمعون عباسی پر تنقید کرنے لگے تھے جس کے بعد شمعون عباسی نے اپنی طویل فیس بُک پوسٹ میں وضاحتی بیان جاری کیا ہے ۔

شمعون عباسی نےلکھا کہ حمیمہ ملک کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوریز سے آپ لوگوں کے ذہنوں میں بہت سےسوالات جنم لے رہے ہیں کیونکہ میں اور حمیمہ 3 برسوں تک شادی کے بندھن میں بندھے رہے۔
انہوں نےحمیمہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ حمیمہ کے الزامات سن کر دنگ رہ گیا ۔ میں اور حمیمہ طلاق کے باوجود آج بھی اچھے دوست ہیں اور ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں، مجھے اس بارے میں کوئی اندازہ نہیں لیکن میں خوش ہوں کہ ہم آج بھی خوشگوار ماحول میں بات چیت کرتے ہیں۔ یہاں تک کچھ ماہ پہلے حمیمہ نے مجھے فون پر ایک ساتھ کام کرنے کی پیشکش بھی کی تھی لیکن میں نے کام کی مصروفیت کے باعث اپنی سابقہ اہلیہ سے معذرت کی تھی اور وعدہ کیا تھا کہ انشاء اللہ آئندہ سال ضرور ایک ساتھ فلم کریں گے‘۔شمعون عباسی نے اپنی پوسٹ میں وضاحت کی کہ حمیمہ ملک نے اپنی پوسٹ میں 7 سال تک تشدد برداشت کرنے اور ایک دوسرے تعلق کا ذکر بھی کیا ہے، اس لیے ان کی جانب سے تشدد کا حوالہ دینے کا مطلب یہ نہ سمجھا جائے کہ وہ میں ہی ہوں جنہوں نے ایسا کام کیا۔

انہوں نے لکھا کہ حمیمہ ملک ان کی محبوبہ نہیں تھیں، وہ ان کے نکاح میں تھیں اور بطور اہلیہ وہ ان کی عزت کرتے رہے۔
انہوں نے لکھا کہ وہ حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے اور انہیں نہیں علم کہ حمیمہ کے ساتھ کس نے یہ ظلم کیا تاہم ان کی سابقہ اہلیہ پر ان کی جانب سے تشدد کیے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ ’حمیمہ کے الزامات کے بعد میں تشویش میں ہوں کیونکہ ہمیں ایک دوسرے سے راستے جدا کیے ہوئے 5 سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا۔ ہر شادی شدہ جوڑے کے کام، پیسے اور نام کمانے کے بارے میں الگ خیالات ہوتے ہیں۔ ہوسکتا ہے ہم دونوں کچھ جگہوں پر ایک دوسرے سے اتفاق نہیں کرتے تھے اورہم نے بہت سی باتوں پر بحث بھی کی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چاہتے تھے۔‘

شمعون عباسی نے مزید لکھا کہ میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ میں حمیمہ کے کیریئر کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا لہٰذا میں نے اس کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی اور ہمیشہ امید کی کہ حمیمہ ایسے شخص سے شادی کرےجو اس کے لیے صحیح ہو۔
سوش میڈیا پر شمعون عباسی کی پوسٹ کے بعد تاحال حمیمہ ملک کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تاہم حمیمہ ملک کی جانب سے کسی کا نام لیے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے کے بعد شمعون عباسی کی جانب سے صفائی پیش کیے جانے پر کئی مداحوں نے ان کی تعریف بھی کی۔
واضح رہے کہ اداکارہ حمیمہ ملک نے اداکار شمعون عباسی سے 2010 میں شادی کی تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ برقرارنہ رہ سکی اور 2013میں دونوں میں طلاق ہوگئی۔ حمیمہ نے اس سے قبل کبھی اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات نہیں کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کے کے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔
ماہِ جولائی کو الزامات اور انکشافات کا مہینہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ پہلے محسن عباس حیدر کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے ہاتھوں گھریلو تشدد کا شکار ہونے کا انکشاف کیا پھر کرکٹر امام الحق پر ہراسگی اور دھوکا دہی کا الزام عائد کیا گیا پھر اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ بھی ایک طویل عرصہ گھریلو تشدد کا شکار رہی ہیں ۔

About clicknewslive

Check Also

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی جانب سے حکمتِ عملی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں