Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / بڑی عید پر فلمی حسیناؤں میں زبردست مقابلہ ہوگا!

بڑی عید پر فلمی حسیناؤں میں زبردست مقابلہ ہوگا!

بڑی عید پر فلمی حسیناؤں میں زبردست مقابلے کا فلم بینوں کو بے چینی سے انتظار ہے، حریم فاروق، مایا علی اور ماہرہ خان کے دلکش رقص فلموں کی ریلیز سے قبل ہی مقبول ہوچکے ہیں۔

ان میں نمبر ون کون آتا ہے، اس کا فیصلہ چند دنوں بعد ہوجائے گا۔تینوں فلمی ہیروئنوں نے ماہر کوریو گرافر سے تربیت لی ہے، جو سب سے زیادہ خوب صورت اعضاء کی شاعری کرے گا، وہی فلم بینوں کے دل جیتنے میں کام یاب ہوگا۔

نوجوان ہدایت کار اظفر جعفری نے اپنی نئی فلم ’’ہیر مان جا‘‘ میں حریم فاروق کے مدِمقابل علی رحمان کو کاسٹ کیا۔

یہ فلم جیو فلمز اور ’’آئی ایم جی سی‘‘ کے اشتراک سے پیش کی جائے گی۔

حریم فاروق اور علی رحمان کی جوڑی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’’پرچی‘‘ میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

حریم فاروق اداکاری کے ساتھ فلم سازی کے عمل میں بھی کام یابی حاصل کر رہی ہیں۔

اس فلم کی جھلک اور گانوں کا بہت شان دار رسپانس آرہا ہے۔ فلم میں علی رحمان اور حریم فاروق نے گیتوں پر شان دار رقص پیش کیا ہے۔

معروف ہدایت کار احسن رحیم کی سپر ہٹ فلم ’’طیفا اِن ٹربل‘‘ میں دُھوم مچانے والی اداکارہ مایا علی نئی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں معروف فن کار شہریار منور کے مدمقابل جلوہ گر ہون گی۔

قبل ازیں شہریار منور کی جوڑی ماہرہ خان کے ساتھ بھی فلموں میں پسند کی گئی اور اب وہ مایا علی کے ساتھ پرفارمنس کا جادو جگانے آ رہے ہیں۔ اس فلم کو نامور لکھاری عمران اسلم نے لکھا ہے، جب کہ اس کےہدایت کار عاصم رضا ہیں۔ اس فلم کا عیدالاضحی پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔ فلم میں شامل، مایا علی، میراجی اور ماہرہ خان کے دلکش ڈانس کے چرچے عام ہیں۔

معروف ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم ’’مولا جٹ 2‘‘ میں نامور اداکار فواد خان کے مدِمقابل ماہرہ خان کو کاسٹ کیا گیاہے۔ ان دونوں سپر اسٹار کو سب سے زیادہ مقبولیت ڈراما سیریل ’’ہمسفر‘‘ سے حاصل ہوئی۔

ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی کب سینما اسکرین پر نظر آئے گی یہ تو فلم کی ریلیز کے موقع پر ہی معلوم ہوگا۔ فی الحال وہ بلال اشرف کے ساتھ فلم ’’سپر اسٹار‘‘ میں جلوہ ہو رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے اب تک بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہ رُخ خان، ہمایوں سعید، شہریار منور کے ساتھ فلموں میں بطور ہیروئن کام کیا۔

اب وہ مومنہ دُرید کی فلم ’’سپر اسٹار‘‘ میں بلال اشرف کے ساتھ کیا رنگ جمائیں گی۔ اس کے لیے بڑی عید تک انتظار کرنا ہوگا۔

About clicknewslive

Check Also

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی جانب سے حکمتِ عملی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں