Breaking News
Home / تازہ ترین / سرفراز، آرتھر، انضمام کرکٹ کمیٹی اجلاس میں طلب

سرفراز، آرتھر، انضمام کرکٹ کمیٹی اجلاس میں طلب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔

ایم ڈی وسیم خان کی صدارت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہورہا ہے۔

اس سے قبل یہ اجلاس 29 جولائی کو ہونا تھا لیکن وسیم اکرم اور مصباح الحق کی مصروفیات کی وجہ سے اب یہ میٹنگ تین دن کی تاخیر سے ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان (ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور سیکرٹری کمیٹی)، مدثر نذر (ڈائریکٹر اکیڈمیز) اور ہارون رشید ( ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ) اجلاس میں شرکت کریں گے۔

کرکٹ کمیٹی ایک ایڈوائزری پینل ہے جس کی ذمہ داری سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا ہے۔

قومی مینز اور ویمنز کے ساتھ ساتھ انڈر 19 اور انڈر 16 کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کی روشنی میں سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

بدھ کو پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ انضمام الحق، مکی آرتھر اور سرفراز احمد کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

وسیم اکرم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ دیگر تمام اراکین اجلاس میں شرکت کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور پہنچیں گے۔

About clicknewslive

Check Also

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی جانب سے حکمتِ عملی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں