Home / انٹرٹینمنٹ / پوجا بٹرا کی مسلمان اداکار سے مقبوضہ کشمیر میں خفیہ شادی

پوجا بٹرا کی مسلمان اداکار سے مقبوضہ کشمیر میں خفیہ شادی

اپنے دور میں بالی ووڈ کی صف اوّل کی اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی پوجا بٹرا نے 42 سال کی عمر میں بالی ووڈ اسٹار نواب شاہ سے مقبوضہ کشمیر میں خفیہ طور پر دوسری شادی کر لی ہے۔کافی سالوں میڈیا سے دور رہنے والی پوجا بٹرا کے حوالے سے گزشتہ کافی دنوں سے ان کے معاشقے کی خبریں تو سامنے آ رہی تھیں مگر کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ اچانک شادی کر لیں گی۔

پوجا بٹرا کے شوہر بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں اور کئی بڑی فلموں میں بھی نظر آ چکے ہیں، ان کی آنے والی فلم میں دبنگ تھری بھی شامل ہے، دونوں کی شادی کی خبریں ابھی صرف ذرائع کے حوالے سے بتائی جا رہی ہیں تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ پوجا بٹرا نے 2002ء میں ڈاکٹر سونو اہلووالیہ سے بھی شادی کی تھی جس کے بعد وہ امریکا منتقل ہوگئی تھیں، مگر ان کی یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چلی اور 9 سال بعد سونو اور پوجا کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔
طلاق کے بعد پوجا کی ملاقات نواب شاہ نامی بالی ووڈ اسٹار سے ہوئی اور آہستہ آہستہ ان کی ملاقاتوں اور قربتوں کی داستانیں دونوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی پوسٹ کی گئی تصاویر سے سامنے آنے لگیں۔

ایک بھارتی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ پوجا بٹرا اور نواب شاہ نے جموں و کشمیر میں خفیہ شادی کرلی ہے اور اب وہ اس کی باقاعدہ رجسٹریشن کروائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال عید کے موقع پر نواب شاہ نے انسٹاگرام پر پوجا کے ساتھ تصویر شیئر کر کے اپنے ریلیشن شپ کا اعتراف کیا تھا، نواب نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ انہیں 46 سال بعد اپنی سول میٹ ملی ہے۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں