Breaking News
Home / تازہ ترین / سرفراز احمد آج کراچی میں پريس کانفرنس کریں گے

سرفراز احمد آج کراچی میں پريس کانفرنس کریں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد آج دوپہر کراچی میں پريس کانفرنس کریں گے، وہ گزشتہ رات فاسٹ بولر محمد حسنین کے ہمراہ کراچی پہنچیں ہیں۔

ورلڈ کپ میںپانچویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا عمل ٹولیوں کی شکل میں جاری ہے اور گزشتہ روز سرفراز احمد محمد حسنین کے ہمراہ کراچی پہنچے جبکہ امام الحق، بابر اعظم اور آصف علی ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز 622 سے لاہور پہنچے ہیں۔
ائیرپورٹ پر کپتان سرفراز نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا، انہوں نے بتایا کہ وہ آج دوپہر کراچی میں پريس کانفرنس کریں گے۔
اسی طرح لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں نے بھی میڈیا سے بات کرنے سے گریز گیا ، بابراعظم اور امام الحق 9 جولائی کو لاہور ميں پریس کانفرنس کریں گے جبکہ طے شدہ شیڈول کے مطابق شاداب خان اور عماد وسيم کل راولپنڈی ميں میڈیا بریفنگ دیں گے۔
واضح رہے کہ شعیب ملک،محمد عامر،حسن علی،وہاب ریاض اورمحمد حفیظ کچھ دن لندن میں ہی قیام کریں گے، اس کے علاوہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر لندن سے ہی جنوبی افریقا جائیں گے۔
بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور زمبابوے جبکہ فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن نیوزی لینڈ جائیں گے، بولنگ کوچ اظہر محمود انگلینڈ میں قیام کریں گے۔

About clicknewslive

Check Also

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی جانب سے حکمتِ عملی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں