Breaking News
Home / اہم خبریں / سیکرٹریز داخلہ، دفاع، قانون، پیمرا،پی ٹی اے، پشتین، داوڑ، وزیر کو دوبارہ نوٹس جاری

سیکرٹریز داخلہ، دفاع، قانون، پیمرا،پی ٹی اے، پشتین، داوڑ، وزیر کو دوبارہ نوٹس جاری

اسلام آباد (نمائندہ کلک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کی درخواست پر وزارت داخلہ ، دفاع اور وزارت قانون کے سیکرٹریز ، پیمرا اورپی ٹی اے سمیت منظور پشتین، محسن داوڑ اور علی وزیر کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ پی ٹی اے کے ڈی جی انٹرنیٹ پروٹوکول اور پیمرا کے ذمہ دار افسر کو بھی 13 جون کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوران سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آزادی اظہار رائے لامحدود نہیں ہے ، کسی ایک فرد کیخلاف حکم جاری نہیں کریں گے بلکہ اداروں کے لئے ڈائریکشن جاری کریں گے تاکہ پالیسی بن سکے۔گزشتہ روز سماعت کے موقع پر درخواست گزار کرنل (ر) جاوید اقبال کے وکیل شعیب رزاق ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پشتون تحفظ موومنٹ سے وابستہ عناصر ملک اور فوج کو بدنام کر رہے ہیں، پی ٹی ایم نے پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی کی ہے اور پی ٹی ایم کی جانب سے سوشل میڈیا کو مذموم مقاصد کے لئاستعمال کیا جارہا ہے ، پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم کے تمام منفی پروپیگنڈے کو ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

About clicknewslive

Check Also

مسلم لیگ ن نے دھماکہ کردیا

مسلم لیگ ن نے جے یو آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں