Home / اہم خبریں / کرکٹ ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے پہلے میچ میں ہی پاکستان کو دھول چٹادی

کرکٹ ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے پہلے میچ میں ہی پاکستان کو دھول چٹادی

کراچی (نیوز ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ‘ویسٹ انڈیز نے پہلے میچ میں ہی پاکستان کو دھول چٹا دی۔تھامس کی عمدہ بالنگ اور کرس گیل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیزباآسانی7وکٹوں سے کامیاب ہوگیا۔ اوشین تھامس کی عمدہ باؤلنگ اور کرس گیل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے،پاکستان کی پوری ٹیم 21ویں اوور میں آئوٹ، ویسٹ انڈیز نے ٹارگٹ 14ویں اوور میں پورا کرلیا، میچ لنچ سے پہلے ختم ہوگیا۔ پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 21.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی،ویسٹ انڈیز کے باؤلرز کی عمدہ لائن و لینتھ باؤلنگ کے سامنے پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، تھامس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، گیل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنزکی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، پوران 34 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تھامس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں