Home / ہمارا شہر / اسلام آباد / کراچی (نیوز ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ‘ویسٹ انڈیز نے پہلے میچ میں ہی پاکستان کو دھول چٹا دی۔تھامس کی عمدہ بالنگ اور کرس گیل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیزباآسانی7وکٹوں سے کامیاب ہوگیا۔ اوشین تھامس کی عمدہ باؤلنگ اور کرس گیل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے،پاکستان کی پوری ٹیم 21ویں اوور میں آئوٹ، ویسٹ انڈیز نے ٹارگٹ 14ویں اوور میں پورا کرلیا، میچ لنچ سے پہلے ختم ہوگیا۔ پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 21.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی،ویسٹ انڈیز کے باؤلرز کی عمدہ لائن و لینتھ باؤلنگ کے سامنے پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، تھامس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، گیل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، پوران 34 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تھامس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کراچی (نیوز ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ‘ویسٹ انڈیز نے پہلے میچ میں ہی پاکستان کو دھول چٹا دی۔تھامس کی عمدہ بالنگ اور کرس گیل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیزباآسانی7وکٹوں سے کامیاب ہوگیا۔ اوشین تھامس کی عمدہ باؤلنگ اور کرس گیل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے،پاکستان کی پوری ٹیم 21ویں اوور میں آئوٹ، ویسٹ انڈیز نے ٹارگٹ 14ویں اوور میں پورا کرلیا، میچ لنچ سے پہلے ختم ہوگیا۔ پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 21.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی،ویسٹ انڈیز کے باؤلرز کی عمدہ لائن و لینتھ باؤلنگ کے سامنے پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، تھامس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، گیل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، پوران 34 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تھامس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اسلام آباد ( شہروز رپورٹر ) حکومت نے ماہ جون کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ، پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 26پیسے فی لٹر، ڈیزل 4روپے 50پیسے فی لٹر ، مٹی کا تیل ایک روپے69پیسے فی لٹر اور لائیٹ ڈیز ل آئل کی قیمت میں ایک روپے 68پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے، قیمتوں میں اضافے سے پیٹرول کی قیمت112روپے 68پیسے فی لٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 126روپے 82پیسے فی لٹر ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 98روپے46پیسے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 88روپے 62پیسے فی لٹر ہوگئی ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے 30جون کے لیے ہوگا، اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 53پیسے فی لٹر ، ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 99پیسے ، مٹی کا تیل ایک روپے 69پیسے اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے 68پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی تھی ، ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافےکے تناظر میں سیلز ٹیکس میں ردو بدل کر دیا ہے اور پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 12فیصد سے بڑھا کر 13فیصد ، ڈیزل ( ہائی سپیڈ ) پر سیلزٹیکس کی شرح17فیصد سے کم کر کے 13فیصد کر دی گئی ، مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 17فیصد ، لائیٹ ڈیز ل آئل پر سیلز ٹیکس 17فیصد کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں