Home / اہم خبریں / عمران خان کی افغان اور مصری صدور سے ملاقاتیں، مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت

عمران خان کی افغان اور مصری صدور سے ملاقاتیں، مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت

ریاض(خبرایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان کی افغان اور مصری صدور سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی جس میں پاک افغان تعلقات پر بات چیت ہوئی،ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن چاہتا ہے، افغانستان میں امن سے خطے کا امن جڑا ہوا ہے، پاکستان اپنے ہمسائیہ ملک میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔وزیراعظم عمران خان کی مصر کے صدرعبدالفتح السیسی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تفصیل غور کیا گیا، دونوں رہنماں نے مختلف شعبوں میں جامع تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم کی ملاقاتیں سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہوئی جہاں مختلف مسلمان ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں