Home / اہم خبریں / عرب لیگ اجلاس، عالمی برادری سے تہران کیخلاف اقدامات کا مطالبہ، عرب ممالک ایران کی بات سنیں، روس

عرب لیگ اجلاس، عالمی برادری سے تہران کیخلاف اقدامات کا مطالبہ، عرب ممالک ایران کی بات سنیں، روس

مکہ مکرمہ( شاہدنعیم/ایجنسیاں) مکہ مکرمہ میں ہونے والا خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کا اجلاس ختم ہو گیا،سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری مشترکہ طور پر سعودی حکومت کو تعاون فراہم کرے تا کہ ایران کا سامنا کیا جا سکے۔ سعودی شاہ نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود میں تیل کے چار ٹینکروں کو نقصان پہنچانے کی کوششیں علاقائی صورت حال کو خراب کرنے کی سنجیدہ کوشش تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یمنی باغیوں کے ذریعے سعودی عرب کی تیل کی پائپ لائن پر حملے سے خلیجی تعاون کونسل کے چھ ملکوں کے سکیورٹی اور دیگر مفادات کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اُن کا ملک امن کے قیام کی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ سعودی عرب علاقائی رائے عامہ کو تہران کے خلاف کرنے کی ’مایوس‘ کوشش کے لیے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ شامل ہو گیا ہے۔ ایران نے عرب سربراہی اجلاس میں ایران کے خلاف الزامات کو بے بنیاد، لغو اور من گھڑت قرار دیا ہے۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے عرب ممالک کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ خطے میں ایرانی اشتعال انگیزیوں کو روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ دریں اثنا روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایران کبھی امریکی دبا ؤمیں نہیں آئے گا۔امریکا دباؤ کے ذریعے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتا، تنازعے کا حل ہونا ضروری ہے۔روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا یہ تصور کرتا ہے کہ وہ ایران پر دباؤڈال کر اسے جھکنے پر مجبور کرسکتا ہے تو یہ اس کی بھول اور بہت بڑی غلط فہمی ہوگی۔روسی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات سے عدم مذاکرات بہتر ہیں، مشترکہ ایٹمی معاہدے اور دیگر عالمی معاہدوں سے امریکا کے نکلنے کے بعد عالمی سطح پر امریکا سے اعتماد ختم ہوگیا ہے۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں