Home / اہم خبریں / شمالی وزیر ستان ، محسن داوڑ اور علی وزیر چیک پوسٹ پر حملے کے ذمہ دار قرار

شمالی وزیر ستان ، محسن داوڑ اور علی وزیر چیک پوسٹ پر حملے کے ذمہ دار قرار

کراچی ( کلک نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے خڑکمر واقعہ کی چشم کشا رپو ر ٹ سامنے آگئی جس میں محسن داوڑ اور علی وزیر کو چیک پوسٹ پر حملہ کا ذمہ دار قرار دیدیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق علی وزیر نے مظاہرین کو چیک پوسٹ پرحملے کے لیے کیا اکسایا،دو ارکان اسمبلی محسن اور علی وزیر نے خڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی قیادت کی، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے رپورٹ خیبرپختونخوا حکومت کو ارسال کردی ، رپورٹ میں محسن داوڈ اور علی وزیر پر واقعے کا الزام لگایا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق ٹوچی، دتہ خیل، الواڑہ، آدمی کوٹ، خرکمڑ، بویہ کے علاقوں میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہوئی، ان علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر مختلف ہتھیاروں سے حملے کئے گئے ہیں،رپورٹ کے مطابق29اپریل کو دتہ خیل میں آرمی قافلے پر حملہ کرکے تین سپاہیوں کو شہید کیا گیا، یکم مئی کو الواڑہ میں باڑ لگانے والی ٹیموں پر حملے میں 4 سپاہی شہید ہوئے، 24مئی کو سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا اس دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیاجس کے خلاف ڈوگہ مچہ کے رہائشیوں نے خٹر کمر چیک پوسٹ تک ریلی نکالی، مظاہرین نے رکاوٹوں کو نقصان پہنچایا اور ریاست مخالف نعرے لگائے، فوج نے احتجاج کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا، 25 مئی کو علاقہ بویہ میں 12 عمائدین کےساتھ مذاکرات کیے گئے، مذاکرات میں حکام دھرنا ختم کرنے کی شرط پر ایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پر آمادہ ہوگئے، ایم این اے علی وزیر اور محسن داوڑ کے اکسانے پر مظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پر جمع ہوئے، 26 مئی کو ایم این ایز 300 حمایتوں کو لے کر چیک پوسٹ پہنچے،سیکورٹی فورسز نے احتجاجی کیمپ میں شامل ہونے کے لیے پارلیمنٹرنیز کو دوسرا راستہ اختیار کرنے کا کہا، ایم این اے علی وزیر نے سیکورٹی فورسز کے خلاف نازیباں زبان استعمال کی، علی وزیر نے مظاہرین کو چیک پوسٹ پرحملے کے لیے کیا بھڑکایا، محسن اور علی وزیر دو رکن اسمبلی نے خڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی رہبری کی، مظاہرین نے چیک پوسٹ پر پتھراو کیا اور ایم این ایز کے ساتھ مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر گولیاں چلائیں، چیک پوسٹ پر مختلف اطراف سے گولیاں چلیں، سیکورٹی فورسز نے مختصر دورانیہ کے لیے جوابی فائرنگ کی،مظاہرین نے سیکورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں کو لگیں۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں