Home / ہمارا شہر / اسلام آباد / سندھ کا مرکز سے قدرتی گیس پر ایکسائز ڈیوٹی ریٹ بڑھانے کا مطالبہ

سندھ کا مرکز سے قدرتی گیس پر ایکسائز ڈیوٹی ریٹ بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) سندھ نے مرکز سے قدرتی گیس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کے موجودہ ریٹ 10 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر کم سے کم 18 روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور مزید اہم بات یہ ہے کہ صوبے نے آئندہ بجٹ میں قدرتی گیس پر مخصوص ریٹ کو صارف اشاریہ قیمت (سی پی آئی) سے منسلک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دی نیوز کو دستیاب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو 23 مئی 2019 کو لکھے گئے خط کی نقل میں خام تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کے صوبائی حکومت کے مطالبے کو بھی نمایاں کیا گیا ہے جو کہ تخمینہ مالیت کے 5 فیصد ریٹ پر ہے جیسا کہ ایسا ماضی میں کیا گیا تھا۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں