Home / ہمارا شہر / اسلام آباد / آخری گیند تک لڑیں‘وزیراعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ

آخری گیند تک لڑیں‘وزیراعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرا آج پاکستان ٹیم کے لیے مشورہ ہے جو میں اپنے کھلاڑیوں کو میچ سے پہلے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ 100 فیصد کارکردگی پیش کریں، آخری گیند تک لڑیں اور شکست کے خوف کو اپنے دماغ میں مت آنے دیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شکست کا خوف آ پ کی حکمت عملی اور کھیل کومتاثر کریگا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں کی دعائیں اور حمایت کپتان سرفراز اور قومی ٹیم کے ساتھ ہے۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں