Home / اہم خبریں / کرکٹ ورلڈ کپ کے تہلکہ خیز مقابلوں کی ہر خبر، تجزیئے اور تبصرے نجی ٹی وی پر دیکھیں

کرکٹ ورلڈ کپ کے تہلکہ خیز مقابلوں کی ہر خبر، تجزیئے اور تبصرے نجی ٹی وی پر دیکھیں

کراچی ( عمرامتاز ) ورلڈ کپ کے ساتھ ہی نجی ٹی وی کا اسپورٹس فلور بھی سج گیا ہے۔ اب کرکٹ کی بات صرف نجی ٹی وی کے ساتھ ہوگی کیونکہ کرکٹ کی دُنیا کا سب سے بڑا مقابلہ اپنی آب و تاب کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔ لاکھوں تماشائی، ہزاروں خواب اور کروڑوں اُمیدیں لئے ورلڈ کپ کو اپنے ملک میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس ٹرافی کو حاصل کرنے کیلئے دُنیا کی 10 بہترین ٹیمیں سر دھڑ کی بازی لگا رہی ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ جمعہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔ ”نجی ٹی وی نے شائقین کرکٹ کو ورلڈ کپ2019ءکے تہلکہ خیز مقابلوں کی ہر خبر سے باخبر رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ سنسنی خیز مقابلوں پر دلچسپ تبصرے کرکٹ کے پنڈتوں کی زبانی پیش کئے جائیں گے۔ اسپورٹس ماہرین کی سب سے بڑی اور معتبر ٹیم ہر میچ سے پہلے اور بعد میں اپنے جاندار تبصرے، تجزیئے اور ماہرانہ رائے پیش کرے گی۔ سابق کرکٹر اور رنز مشین محمد یوسف، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، معروف آل راؤنڈر عبدالرزاق، اینکر فاطمہ سلیم، سابق کرکٹر سکندربخت ، سینئر صحافی ماجد بھٹی، اسپورٹس اینکر یحییٰ حسینی، دانش انیس اور سینئر تجزیہ کار عالیہ رشید بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔ میچ کے ٹرننگ پوائنٹ سے لیکر گراؤنڈ کے اندر اور باہر کی لمحہ بہ لمحہ اَپ ڈیٹس اور نیوز رپورٹس نجی ‌ٹی وی“ براہ راست پیش کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ کرکٹ کے ہر لمحے کی تازہ ترین خبر نجی ٹی وی“ کی اُردو اور انگلش ویب سائٹس پر بھی اَپ لوڈ کی جائیں گی۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں