Home / اہم خبریں / قومی اسمبلی میں پی پی اور پی ٹی آئی آمنے سامنے

قومی اسمبلی میں پی پی اور پی ٹی آئی آمنے سامنے

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں گرماگرمی دیکھنے میں آئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے علی محمد کی تقریر کے دوران پیپلزپارٹی کے اراکین نے احتجاج کیا جس کے بعد پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے ارکان آمنے سامنے آگئے۔
ونوں پارٹیوں کےاراکین نے نعرے بازی کی اورگتھم گتھا ہوگئے۔اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔
تحریک انصاف کےارکان کراچی کوپانی دو کےبینرز لیکربلاول کی نشست کےسامنےپہنچ گئے، پیپلزپارٹی کےارکان نے بینرزلے کرپھاڑ دئیے۔
اس دوران ڈپٹی اسپیکرپیپلزپارٹی کے اراکین کو نشستوں پر بیٹھنے کی بار بار ہدایت کرتے رہے،ہنگامے کے دوران قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں