Home / اہم خبریں / جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورجسٹس کےکے آغا کیخلاف ریفرنسز سماعت کیلئے مقرر

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورجسٹس کےکے آغا کیخلاف ریفرنسز سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیوز ایجنسیز)سپریم جوڈیشل کونسل نے عدالت عظمی کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف حکومتی ریفرنسز کو سماعت کیلئے مقرر کر دیاہے جس کی سماعت 14 جون کو ہوگی۔ اس ضمن میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اٹارنی جنرل بطور پراسکیوٹر پیش ہوں گے۔ صدر مملکت عارف علوی نے دونوں ججز کے خلاف ریفرنسز دو دن پہلے بھجوائے تھے۔ ریفرنسز میں ججز کے خلاف اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔ ریفرنسز میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیاہے گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ہونے والے ریفرنس کے بارے میں پوچھا تھا ۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ انہیں سرکاری ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کوئی ریفرنس دائر ہوا ہے۔ ’اگر یہ بات درست ہے تو مجھے اس بارے میں بتایا جائے اور ریفرنس کی کاپی فراہم کی
جائے، امید ہے اور آپ بھی اس سے اتفاق کریں گے کہ اگر ایک ریفرنس فائل کیا جاتا ہے اور ایک جج کو کہا جاتا ہے کہ اس کا جواب دیا جائے، تو پھر سپریم جوڈیشل کونسل کی اجازت کے بعد اس ریفرنس کے مندرجات کو منظر عام پر لایا جاسکتا ہے ۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں