Home / اہم خبریں / آخری گیند تک لڑو، وزیر اعظم کا قومی ٹیم کو پیغام

آخری گیند تک لڑو، وزیر اعظم کا قومی ٹیم کو پیغام

ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز اورپاکستان کے درمیان میچ شروع ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو پیغام دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر پر قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔مران خان نے اپنےپیغام میں کہا ہے کہ’’ آج میچ شروع ہونے سے پہلے میں پاکستانی ٹیم کو مشورہ دینا چاہوں گا کہ اپنا سو فیصد لگا دو، آخری گیند تک لڑو، اپنے ذہن میں شکست کا خیالکبھی نہ لانا، کھیل کیلئے اپنی حکمت عملی بہتر کرو۔‘‘

آخر میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعا اور سپورٹ ٹیم اور کپتان سرفراز کے لئے ہے۔

پاکستانی ٹیم کےلئے مختلف شہروں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیاہےاور جیت کےلئے دعائیں کی گئی ہیں۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں