Home / ہمارا شہر / اسلام آباد / پاکستان اور برطانیہ نے انسداد منی لانڈرنگ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے

پاکستان اور برطانیہ نے انسداد منی لانڈرنگ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے

اسلام آباد(ارشد علی سے)پاکستان اور برطانیہ نے انسداد منی لانڈرنگ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں، جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معلومات کے تبادلے اور موثر تحقیقات کرنے کا موقع ملے گا۔تفصیلات کے مطابق،پاکستان اور برطانیہ کےدرمیان بدھ کے روز انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔پاکستان ، ایف اے ٹی ایف شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف ممالک سے معاہدوں پر دستخط کررہا ہے تاکہ باہمی تعاون قائم کیا جاسکے۔بدھ کے روز جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ(ایف ایم یو)منصور ایچ صدیقی کی قیادت میں پاکستانی وفد نے برطانیہ کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ(ایف آئی یو)کا 28اور 29مئی 2019کو دورہ کیااور برطانوی ایف آئی یو کے سربراہ این مئےنوٹ سے ملاقات کی۔دورے کا مقصد برطانوی ایف آئی یو کے طریقہ کار اور افعال کو سمجھنا تھا۔دورے کا اختتام پاکستان کے ایف ایم یو اور برطانیہ کے ایف

آئی یو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی صورت میں ہوا۔جس کے نتیجے میں ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معلومات کے تبادلے اور موثر تحقیقات کرنے کا موقع ملے گا۔دورے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعلقات میں مضبوطی لانا تھا۔اس دوران برطانوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی گئی ۔واضح رہے کہ پاکستان کا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ پہلے ہی ایران، سری لنکا، ترکی ، ترکمانستان اور قازقستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرچکا ہے۔جب کہ چین، یو اے ای، قطر اور ملاوی سے بھی مفاہمتی یادداشتوں کو حتمی شکل دی جاچکی ہے ، جس پر جلد دستخط کردیئے جائیں گے۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں