Home / اہم خبریں / محمد عامر مکمل فٹ، کل میچ کیلئے دستیاب ہیں، سرفراز

محمد عامر مکمل فٹ، کل میچ کیلئے دستیاب ہیں، سرفراز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد عامر مکمل فٹ اور کل کے میچ کیلئے دستیاب ہیں، بھرپور تیاری کی ہے، امید ہے شکست کے تسلسل کو توڑیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ملکہ سے ملاقات اعزاز کی بات ہے، خوشی تھی کہ قومی لباس کی نمائندگی کی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کروں گا، اگر ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کرنا پڑی تو بیٹنگ آرڈر مختلف ہوسکتا ہے۔

پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ بری نہیں، انگلینڈ اور پاکستان کے کھیلنے کا انداز مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ میں وکٹیں ضرور مختلف ہوں گی، کوشش ہوگی کہ تین سو پلس رکھیں، لگ یہی رہا ہے کہ جو کپتان ٹاس جیتے گا پہلے بولنگ کرے گا۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں